ایکسپو 2020، پاکستان پویلین کی تعمیر مکمل، پاکستانی حکام کے حوالے

March 15, 2021

دبئی( سبط عارف ) دبئی میں ایکسپو 2020 کی ایک تقریب میں پاکستان پویلین تعمیر کرکے پاکستانی حکام کےحوالے کردیا گیا ہے، پاکستانی حکام میں وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داوؤد سیکریٹری انویسٹمنٹ صالح فاروقی، سیکریٹری وزارت کامرس افضال محمود، پاکستانی سفیر احسن علی منگی،سیریٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان و دیگر افسران موجود تھے، مسٹر عمر شہادیح کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے،ایکسپو 2020 یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ تک شروع ہونے جارہا ہے، ایکسپو 2020 کے لئے مجموعی طور پر 4.38 مربع کلومیٹراراضی پر محیط ہے جس میں 200 کے قریب شرکا پویلین ہونگے اوردنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے یہ تقریب تقریبا 6 ماہ تک جاری رہے گی۔پورلے رقبے کو تین ڈسٹرکٹس میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ’مواقع‘ موبیلٹی اور سسٹینیبلیٹی شامل ہیں،پاکستان پویلین اپورچونیٹی(مواقع) سیکٹر میں واقع ہےجس کا کل احاطہ 35 ہزار اسکوائر فٹ ہے،پاکستانی پویلین پاکستان خفیہ خزانہ( پاکستان دی ہیڈن ٹریژر) کے ٹائٹل سے بنایا گیا ہے، جس میں سیاحت ،کامرس اور انویسٹمنٹ ان پاکستان کے عنوان سے مرتب کیا گیا ہے۔اس موقع پر عبدالرزاق داوؤد نے کہا کہ پاکستانی قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہےاس کے علاوہ تاریخی اور مذہبی عمارتوں کا زخیرہ ہے جبکہ پہاڑوں کا سلسلہ اس کے علاوہ ہے۔اس موقع پر پاکستانی حکام نے متحدہ عرب امارات کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔