کریتی سینن کی والد کو پیار بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

March 25, 2021

بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کریتی سینن نے اپنے والد کو پیار بھرے پیغام کے ساتھ ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے کریتی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بچپن کی اور جوانی کی تصاویر شیئر کیں۔

بچپن کی یادگار تصاویر میں راہول سینن اپنی بیٹی کریتی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں، جبکہ اسی طرح انھوں نے اپنی جوانی کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے والد کو بوسہ دے رہی ہیں۔

سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کریتی نے ایک پیار بھرا پیغام بھی اپنے والد کے لیے لکھا اور انھیں دنیا کا سب سے بہترین والد بھی قرار دیا۔

انھوں نے اپنے والد کو گھر میں سب سے زیادہ غصیلہ ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے ٹھنڈے مزاج کا شخص بھی قرار دیا۔

فوٹو کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ’اس شخص کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہوں جسے میں دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔‘