ملک میں 8 ہزار سے زائد 10 سالہ بچیوں میں کورونا وائرس ہوا، رپورٹ

March 28, 2021

پاکستان میں 10 سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک دس سال تک کی 8420 لڑکیوں کو کورونا وائرس ہوا ہے، جبکہ اب تک دس سال تک کے 12 ہزار 336 لڑکے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے دس سال تک کے 17 بچوں کا انتقال ہوا۔

وزارت صحت کے مطابق اب تک 20 سال تک کی 22 ہزار 537 لڑکیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص پائی گئی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 20 سال تک کے 32 ہزار 790 لڑکوں کو کورونا وائرس ہوا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے بیس سال تک 52 لڑکے اور لڑکیوں کا انتقال ہوا۔