کراچی، شارع فیصل پر اسکول وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

March 29, 2021

شہر قائد کراچی میں واقع شارع فیصل پر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائر افسر محمد امجد نےجیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ آگ اسکول وین میں لگی تھی، وین میں 5 سے 6 بچے موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

فائر افسر محمد امجد کے مطابق وین ڈرائیور کو پولیس نے تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تا حال سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سے شارع فیصل جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔