حکومت نے کورونا ویکسین نہیں خریدی، چین نے تحفتاً دی: احسن اقبال

March 30, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں خریدی، چین نے یہ ویکسین تحفتاً دی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مطالبہ کرتی رہی ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی وباء پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورونا ویکسین کا انتظام کرے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی چیئریٹی کے پیچھے بھاگتی رہی، اس نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں خریدی، چین نے یہ ویکسین تحفتاً دی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بیرونِ ملک سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے پھر کورونا وائرس پھیلا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ویکسین کا انتظام نہیں کیا گیا۔

نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جس ملک کا وزیرِاعظم ایس او پیز کے پرخچے اڑائے، اس ضمن میں عوام سے کیسے امید کر سکتے ہیں؟