وسیم اکرم نے شنیرا کو حیران کردیا

March 30, 2021

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی بھارتی ٹیم کے ساتھ کھیلی گئی ہولی کی تصویر نے ان کی اہلیہ شنیرا کو حیران کردیا۔

گزشتہ روز بھارتی پریزنٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کے ہمراہ ہولی کھیلتے یادگار تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر پر جہاں شائقین کرکٹ نے اپنا ردعمل دیا تو وہیں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔


شنیرا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج ٹوئٹر کھولا تو میں نے سب سے پہلے جو چیز دیکھی وہ شارٹس میں میرے شوہر کی تصویر تھی۔‘

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا یہ نارمل ہے؟‘

شنیرا نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’شوہر کی ایسی تصویر وائرل ہونا، بیوی کے لیے نارمل نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ویسے تصویر کیوٹ ہے۔‘

شنیرا کے ٹوئٹس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔