• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کے ساتھ ہولی کھیلی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اپنے کرکٹ کے دنوں میں بھارتی ٹیم کے ہمراہ ایک ساتھ ہولی مناچکے ہیں۔

اس بات کا انکشاف ایک بھارتی پریزنٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کے ہمراہ ہولی کھیلتے یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔


ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ 1987 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ تاج ویسٹ ہوٹل، بنگلور میں ایک ہی پول میں ہولی کھیلی۔

بھارتی کمنٹیٹر نے یہ بھی کہا کہ ’یہ میری وسیم اکرم سے پہلی ملاقات بھی تھی۔‘

ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے  وسیم اکرم نے کہا کہ آپ کو ہولی کی مبارک ہو، انہوں نے یہ بھی کہا کہ 87ء کا بھارت کا دورہ ایک یادگار دورہ تھا۔

یاد رہے کہ ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کا موسم ختم ہونے پر ہندو برادری مناتی ہے۔

تازہ ترین