پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کی کمی

April 01, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

ماہ اپریل کے پہلے ہی روز 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کم ہو کر 44 ہزار 428 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 548 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئر بازار میں آج 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 46 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 845 ارب روپے ہوگئی ہے۔