ایران نے امریکی تجویز مسترد کردی، تمام پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ

April 03, 2021

ایران نے امریکا کی مرحلہ وار پابندیاں اٹھائے جانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے عائد تمام پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادے کا کہنا ہے متعدد بار واضح کیا جاچکا ہے کہ امریکی پابندیوں کے مرحلہ وار اٹھائے جانے کی کسی تجویز پر غور نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حتمی پالیسی ہے کہ تمام امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ عائدکی گئی ہوں یانئی پابندیوں ہوں، ہرقسم کی تمام پابندیوں کو اٹھایا جائے۔