مصباح الحق کی اہلیہ کی مالم جبہ میں پیراگلائیڈنگ

April 05, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ کے مالم جبا میں سیر سپاٹے کرتے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو عظمیٰ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مالم جبہ کے پُرفضا مقام پر پیراگلائیڈنگ کرتے موج مستی کررہی ہیں۔

عظمی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خود پسند کیا جارہا ہے، عظمی مصباح الحق کے برعکس سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دیتی ہیں۔

عظمی بچوں کے ہمراہ روزمرہ روٹین بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔