سیہون: ٹرک اور کار میں تصادم، خاتون اور بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

April 05, 2021

سیہون میں جھانگارا لنک روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جھانگارا لنک روڈ پر لعل باغ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ کار سیہون سے جھانگارا کی طرف جارہی تھی۔