جہانگیر ترین کی پیشی، 1 شخص پستول سمیت پکڑا گیا

April 07, 2021

جہانگیر ترین اور علی ترین کی آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاہورکی بینکنگ کورٹ کے احاطےسے تلاشی لینے کے دوران 1 شخص کے قبضے سے پستول ملی ہے۔

پولیس نے عدالت میں پستول لانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

پولیس مذکورہ شخص سے تفتیش کر رہی ہے کہ اس کے عدالت میں پستول لانے کے کیا مقاصد تھے۔