• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین اور بیٹے کی ضمانت میں توسیع

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک کی توسیع کی۔

جہانگیر ترین کے وکیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بینکنگ کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 10اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف 3 کیسز بنائے گئے ہیں جو بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس درج کر رکھا ہے۔

جہانگیر ترین اور علی ترین پر غیر قانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کا الزام ہے۔

تازہ ترین