اوورسیز پاکستانی کیخلاف 4 سال بعد نیب انکوائری بند

April 08, 2021

ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانی کیخلاف 4 سال بعد نیب انکوائری بند کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کے خلاف نیب پنڈی کی کارروائی غیر قانونی قرار دیدی، عدالت نے نیب کی کارروائی کو بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میںکہا کہ بغیر ثبوت اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار کیخلاف نیب کارروائی بدنیتی ہے، نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کو 3 سال الجھا کر آخر میں انکوائری بند کردی۔

عدالت نےکہا کہ نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کیخلاف کارروائی کرکے ادارے کا قیمتی وقت ضائع کیا۔

واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانی راجا ظفر عباسی نے 74 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جس پر نیب نے انکوائری کی۔