نیوزی لینڈ نے بھارتی مسافروں پر 2 ہفتوں کیلئے پابندی لگادی

April 08, 2021

نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے بعد بھارت سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگا دی ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی سرحد پر آج کورونا وائرس کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17کا تعلق بھارت سے تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا

یہ پابندی صرف بھارتی مسافروں کے لیے نہیں بلکہ بھارت سے وطن واپس آنے والے کیوی شہری بھی اس سے متاثر ہوں گے۔