موبائل فون کیوں بجا؟ مصری جج نے اپنے ہی خلاف سزا کا فیصلہ سنا دیا

April 09, 2021

قاہرہ (جنگ نیوز )دوسروں کے خلاف کیسز کے فیصلے سنانا تو ججوں کا عام کام ہے مگر کوئی جج اپنے ہی خلاف فیصلہ سناتے ہوئے خود کو جرمانہ کی سزا سنائے یہ حیران کن ہے مگر مصر میں ایک عدالت کے جج نے خود کو سزا دے کر سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ کونسل کے وائس چیئرمین جسٹس محسن کلوب نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود کو جرمانے کی سزا سنائی۔