بیلفاسٹ میں مسلسل پرتشدد مظاہرے جاری

April 10, 2021

شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں مسلسل تشدد مظاہرے جاری رہے۔

بیلفاسٹ میں جاری ہنگاموں میں اب تک 41پولیس اہلکار زخمی جبکہ 10افراد کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔

بیلفاسٹ کے علاقے شمالی علاقے میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور کار کو آگ لگادی جبکہ مظاہرے کےدوران پولیس پر پٹرول بم پھینکےجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بریگزٹ کے نتیجے میں شمالی آئرلینڈ اوربرطانیہ کے دیگر حصوں کے درمیان نئی تجارتی رکاوٹوں کے معاملے پرصورتحال کشیدہ ہے۔