نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا :فواد چوہدری

April 10, 2021


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں لیکن نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہے کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں لیکن نون لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا اور آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ نون لیگ کی پالیسیز ہیں۔