راولپنڈی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

April 11, 2021


راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں1 دہشتگرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک مبینہ دہشتگرد کی شناخت نیاز کے نام سے ہوئی، جو حضرو کا رہائشی تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔