سعودی عرب ہمسایہ ملکوں کو بجلی برآمد کریگا

April 11, 2021

سعودی وزیر برائے توانائی عبد العزیز بن سلمان آل سعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمسایہ ملکوں کو بجلی برآمد کرے گا۔

عبد العزیز بن سلمان آل سعود کے مطابق سعودی عرب کے اردن، مصر، عراق اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے ساتھ پاور گرڈ جوڑنے کے منصوبے جاری ہیں۔