کراچی: جمشید کوارٹرز تھانے کے سامنے کھڑی گاڑیوں میں آتشزدگی

April 12, 2021

کراچی میں جمشید کوارٹرزتھانے کے سامنے پلاٹ میں کھڑی 10 گاڑیاں آگ لگنے سے جل گئیں۔

جمشید کوارٹرزتھانے کے سامنے پلاٹ میں صبح سویرے کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پرایک فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پایاگیا۔

پولیس نے یہ گاڑیاں مختلف کارروائیوں میں برآمد کی تھیں۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق پلاٹ میں کھڑی 10 گاڑیوں میں آگ لگی تھی۔

جلنے والی گاڑیوں میں رکشہ اور موٹرسائیکل بھی شامل ہیں۔