کورونا وائرس کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا: عمران خان

April 12, 2021


وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے،کورونا وائرس کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہاوورسیز پاکستانیوں نے لگا تار دسویں ماہ میں 2 ارب ڈالر بھیجے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود 10 مہینوں میں 2 بلین ڈالربھیج کر ریکارڈ قائم کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوگئیں۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اوورسیز کی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔