ایران نے جوہری مرکز پر حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کردی

April 12, 2021

ایران نے نطنز جوہری مرکز پر حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کردی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ جوہری مرکز پر کئے گئے حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں ایران کی کامیابیوں کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نطنز جوہری تنصیب پر حملہ تباہی کا سبب بن سکتا تھا، حملے کو انسانیت کیخلاف کارروائی کے طور پر دیکھاجا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق نطنز جوہری مرکز پر حملے سے تابکار اخراج نہیں ہوا ،نہ کوئی زخمی ہوا۔