عمرہ زائرین کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کی ہدایت

April 13, 2021

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین اور حرم مکی شریف میں آنے والوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخ السدیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے مگر دنیا کورونا کی وبا کی لیپٹ میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا کے اثرات سے بچا جاسکے۔