ترکی کا رمضان میں کورونا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

April 14, 2021

ترکی نے رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں رات کے کرفیو کے وقت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹرسٹی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی محدود ہوگی۔ بند جگہوں پر تمام تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب ایران کے 23 صوبوں میں ہفتے سے 10 روز کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ میں کورونا کیسز کم ہونے پر پابندیوں میں 16 اپریل سے نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔