ایران کے یورینئم افزودگی بڑھانے پر امریکا کا ردعمل

April 14, 2021

ایران کے یورینئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکا ایران کے یورینئم افزودگی بڑھانے کے اعلان کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

امریکا نے ردعمل میں کہا کہ ایران کےاشتعال انگیزاعلان پرتشویش ہے، ویانا میں جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے آج سے یورینیئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانےکااعلان کردیا۔

یورینئم افزودگی 60 فیصد تک کرنے کے فیصلے کا اعلان نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا۔