• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے متعلق ایرانی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد بھی امریکا سے متعلق ایرانی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے حالیہ بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی انتخابی نتائج ایرانی پالیسی پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا سے متعلق ایرانی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، ایرانی امریکی دباؤ، مطالبات کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ دشمنوں سےدفاع کیلئے میزائل صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین