زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب 54 کروڑ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

April 15, 2021

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب 54 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق 9 اپریل تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر رہے۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ 2 سے 9 اپریل کے درمیان ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب 54 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافے سے 16 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔