امریکی سفیر کی طلبی، واشنگٹن کی پابندیوں کا جارحانہ جواب دیا جائے گا، روس

April 15, 2021

امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔ روسی وزارت خارجہ نے امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس پر امریکا کی نئی پابندیوں کا عنقریب جارحانہ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جبکہ روس متعدد دفعہ امریکہ کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔