حب: دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے

April 16, 2021

حب(نامہ نگار)حب میں گیٹرون موڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ،دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 40سالہ شاہان ولد شاہ میر اور 7سالہ آفتاب احمد ولد اعجاز احمد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے حب کے جام غلام قادرگورنمنٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،دستی بم حملے کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کردیا ہے۔