ورلڈ نمبرون جوکووچ ہار کر مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ سے باہر

April 16, 2021

ورلڈ نمبرایک نواک جوکووچ شکست کے بعد مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

فرانس میں کھیلے جانے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں جوکووچ کامقابلہ برطانیہ کے ڈان ایوان سے ہوا، جوکووچ شروعات سے ہی اچھا کھیل پیش نہ کر سکے جب کہ ایوان نے شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور ورلڈ نمبر ون کو ایونٹ سے آؤٹ کر دیا ۔

انہوں نے جوکووچ کوچھ چار اورسات پانچ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

دوسری طرف رافیل نڈال نے گریگور دیمتریوکے خلا ف کھیلے گئے میچ میں شروع سے اپنی گرفت مضبوط رکھی اور گریگور کو چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

دیگر میچز میں آندرے روبلو نےروبرٹو بٹسٹا کو ہرایا جس کے بعد وہ اب کوارٹرز میں نڈال کا مقابلہ کریں گے۔

کیسپر رڈ فیبیو فوگینی نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر کوراٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔