کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت، ذرائع وزارت داخلہ

April 17, 2021

وفاق کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو ملک بھر میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت تحریک لبیک پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے۔

وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقنیی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ساتھ ہی کالعدم جماعت پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔