جہانگیر ترین سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، لیکن قانون اور انصاف پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں، شبلی فراز

April 17, 2021

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، لیکن قانون اور انصاف پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی کی ہمدردیاں جہانگیر ترین کے ساتھ ہوں گی لیکن ان ارکان کی پہلی ہمدردی وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کے نظریے سے ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ جو لوگ بھی کوشش کررہے ہیں کہ کوئی سمجھوتا ہو، سمجھوتا وہی ہوگا جو قانون اور سب کے سامنے ہو۔