گلی کرکٹ ہمیں نیا پن سکھاتی ہے، شعیب اختر

April 19, 2021

پاکستان کے مشہور سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انڈور اور گلی کرکٹ ہمیں نئی چیزیں سکھاتی ہے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے بہت ہی شاندار ایک شاٹکی ویڈیو شیئر کی جو کہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہورہی ہے۔

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ گھر،صحن اور گلی کی کرکٹ ہمیں جدت سکھاتی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل میچ میں بابر نے جو خوبصورت شاٹ کھیلا، وہ شاٹ اس سے قبل ایک گھر میںبچوںکے ساتھ کھیلتے ہوئے آزمایا تھا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔