کراچی: کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشتگرد گرفتار

April 19, 2021


کراچی کے علاقے ملیر سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد نے افغانستان میں بارود اور جدید اسلحے چلانےکی تربیت حاصل کی اور یہ چارمنگ باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہے۔

پولیس نے بتایا کہ باجوڑ میں فورسز پر حملے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔