نوشین افتخار نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

April 19, 2021

این اے 75 ڈسکہ سے نو منتخب نوشین افتخار نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

نوشین افتخار نے اسپیکر اسد قیصر سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ نوشین افتخار این اے 75 ڈسکہ سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں۔