حلقہ پی پی 212 میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرینگے،ملک سلیم لابر

April 20, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر )تحر یک انصاف کے رہنما ایم پی اے ملک سلیم لابرنے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام تحریک انصاف کا انقلابی پروگرام ہے، جس کے تحت 12ہزارفی خاندان فراہم کئے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں حساس کفالت پروگرام کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ملک سیلم لابر نے کہا کہ ا حساس کفالت پروگرام کے ذریعے کوئی بھی مستحق شخص ایس ایم ایس بھیج کر خود کو اس میں رجسٹرڈ کروا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 212میں ہم مستحق افراد میں اس پروگرام کے ذریعے رقوم تقسیم کریں گے، اس موقع پر ملک فہیم لابر، طارق خان، سردار خلیل، ڈاکٹر معید،بلال خان، خواجہ شجیل صدیقی،ملک خاور لابر،ملک اے ڈی راں سمیت شخصیات موجو د تھی۔