اسلام آباد، ’کین سائینو‘ ویکسین کیلئے عمر کی حد میں کمی

April 20, 2021


اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بائیو لگانے کی عمر کی حد کم کر دی گئی۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کی عمر 70 سال سے کم کر کے 60 سال کردی گئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اسلام آباد میں کین سائنو بائیو ویکسین 60 سال کے افراد کو لگانا شروع کردی گئی۔

ویکسینیشن مرکز پولی کلینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 60 سال کے افراد کو دونوں ویکسین سائنو فارم اور کین سائنو بائیو کا آپشن دے رہے ہیں۔