عمران مہنگائی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں، بلاول

April 21, 2021


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان پیکیج کہیں نظر نہیں آرہا۔ گھی اور آٹے سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونا پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب مہنگائی کے ذمے دار نااہل حکمران گھر جائیں گے۔