وزیراعظم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کی ہدایت کردی

April 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو وزارت صنعت کے بجائے کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کے لیے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی درخواست منظور کرلی۔

وزیراعظم نے ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیکرٹری صنعت و پیداوار دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شوگر ایڈوائزری بورڈ کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کے اقدامات کریں۔

اس حوالے سے وزیرصنعت و بجارت خسرو بختیار نے وزیراعظم کو خط میں درخواست کی تھی کہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کسی اور وزارت کے ماتحت کیا جائے۔

خسرو بختیار کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ عوام کے حالیہ خدشات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ چینی سے متعلق معاملات کوئی اور وزارت دیکھے۔