آسٹریا میں کورونا کیسز میں پھراضافہ ہونے لگا

April 22, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ)آسٹریا میں کوروناکے کیسز میں پھر اضافہ ہوگیا، 2500 سے زیادہ نئے انفیکشن اور 38 اموات رپورٹ، آسٹریا بھر کے اسپتالوں میں پچھلے دنوں کے مقابلے میں پھر کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ابھی تک آسٹریا میں 600089 کورونا ٹیسٹوں کے مثبت نتائج سامنے آچکے ہیں۔21 اپریل تک آسٹریا بھر میں 9997 افراد کورونا وائرس کے باعث وفات پا چکے اور 563256 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں2009 افراد زیر علاج ہیں۔ان میں سے 557 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں ہیں۔