پاکستان کرکٹ ٹیم اسسٹنٹ کوچ کی خدمات سے بھی محروم

April 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمبابوے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بولنگ کوچ وقار یونس کے بعد اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کی خدمات سے بھی محروم رہے گی۔شاہد اسلم والدہ کے انتقال کے باعث جوہانسبرگ سے لاہور واپس آچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد اسلم اب ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے۔