سوناکشی سنہا نے’جہیز‘ سے متعلق فلم سائن کرلی

May 01, 2021

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جہیز سے متعلق فلم میں جلد اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویب فلم کا نام ’بلبل ترنگ‘ ہے جس کی کہانی جہیز اور اسکے معاشرے پر خراب اثرات کی ہے۔

فلم میں سوناکشی سنہا ایک چھوٹے سے قصبے کی خوش اور فکر سے آزاد لڑکی کا کردار نبھائیں گی جو کہ اپنے علاقے میں تبدیلی اور اصلاح کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا کو فلم کا آئیڈیا اور اسکرپٹ بہت پسند آئی تھی جس پر انہوں نے فوراً ہی اس میں کام کرنے کے لیے ہاں کہہ دیا تھا۔

فلم کی ریلیز اور دیگر کاسٹ سے متعلق اب تک کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔