سعودی عرب: تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت

May 03, 2021

سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

ترجمان سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کے لیے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 348 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 979 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔