کین سائنو ویکسین کی خام خوراکیں پاکستان آگئیں

May 05, 2021

سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خام خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

وزارت قومی صحت کے مطابق کین سائنو ویکسین حکومت پاکستان نے چین سے خریدی ہے، خام خوراکوں سے ویکسین کی تیاری اور پیکنگ پاکستان میں ہوگی۔

وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ میں چینی ماہرین کے تعاون سے کین سائنو ویکسین پیک کی جائے گی۔