سعودی شاہ سلمان کی ترک صدرسے بات چیت، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

May 07, 2021

استنبول(جنگ نیوز )سعودی شاہ سلمان سے ترک صدرکی فون کال پربات چیت ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سب سے پہلے ترک صدرنے شاہ سلمان بن عبدالعزیزکوعید الفطرکی پیشگی مبارک باد پیش کی۔