ایسٹرا زنیکا کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

May 08, 2021


کورونا وائرس کی ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔

ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس فیسیلیٹی کےتحت لائی گئی ہے۔

قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔

ایسٹرا زینیکا ویکسین کو ای پی آئی کولڈ اسٹوریج منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچنےکی باضابطہ تقریب آج دوپہر کوہو گی۔