این اے249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا آج تیسرا دن

May 08, 2021

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا آج تیسرا روز ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اب تک 166 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے اب تک 391 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے اب تک 555 ووٹ مسترد ہو چکے ہیں۔

تحریکِ لبیک کے امیدوار کےاب تک 407 ووٹ مسترد کیئے گئے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے اب تک 95 ووٹ مسترد ہو چکے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین کے 447 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے اب تک 466 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔