• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کو زبردستی جتوایا گیا، امجد آفریدی

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار امجد اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو زبردستی جتوایا گیا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار امجد اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹیوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے ری کاؤنٹنگ کی درخواست دی وہ خود موجود نہیں، الیکشن مینج ہوا ہے۔

پی ٹی آئی امیدوار کا کہنا ہے کہ آر او کے دفتر میں تھیلے لائے گئے، ان پر سیل نہیں تھی، پولنگ بیگز کی سیلیں پیپلزپارٹی کے الیکشن دفتر کے باہر سے ملیں۔

امجد آفریدی نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کو جتوانے میں سندھ الیکشن کمیشن ملا ہوا ہے، اس حلقے میں راتوں رات الیکشن افسران کو تبدیل کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اس ضمنی الیکشن کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں، الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، دھندلی کے الیکشن کو نہیں مانتے۔

تازہ ترین