وزیراعظم روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے

May 08, 2021

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول صلی اللّٰہ علی وسلم پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال گورنر امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی بھی عمران خان کے وفد میں شامل ہیں۔